X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

آفریدی کی ہندوستانی کمیونٹی کے پروگرام میں شرکت پربھارتی میڈیا سیخ پا

پاکستان کے ہاتھوں جنگ میں شکست خوردہ بھارتی میڈیا نے دبئی میں ہندوستانی کمیونٹی کی جانب سے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو مدعو کرنے پر واویلا مچادیا۔

بھارت کیخلاف جنگ میں ریلی کی قیادت کرنیوالے شاہد آفریدی کو دبئی میں ہندوستانی کمیونٹی کے ایونٹ میں شرکت کرتے دیکھ کر بھارتی میڈیا حواس باختہ ہوگیا اور اپنے ہی لوگوں پر تنقید کی شروع کردی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 25 مئی کو کوچین یونیورسٹی بی ٹیک ایلومنائی ایسوسی ایشن (کیوبا) کے زیر اہتمام ایک تقریب میں شاہد آفریدی کی آمد پر "بوم بوم” کے نعرے لگائے جارہے ہیں اور انکا استقبال ہورہا ہے۔

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد بھارتی اپنی ہی کمیونٹی کے طلبا پر شدید تنقید کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ پہلگام واقعہ پر بھارتی فوج کی ناکامی پر سوال اٹھاتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ "وہاں پر پٹاخہ بھی پھٹ جائے تو پاکستان پر نام لگادیا جاتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں 8 لاکھ بھارتی فوج ہونے کے باوجود یہ واقعہ ہوگیا اس کا مطلب تم نالائق اور نکمے ہو جو لوگوں کو سکیورٹی نہیں دے سکے”۔

بعدازاں بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی کارروائی کے بعد شاہد آفریدی نے کراچی میں ریلی میں بھی شرکت کی تھی جس نے سوشل میڈیا پر بھارتیوں کو چراغ پَا کردیا تھا۔

بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستانی مسلح افواج نے بھارت کے درجنوں ڈرونز سمیت 5 جنگی لڑاکا طیارے مار گرائے تھے جس کے بعد دنیا بھر میں بھارت کو ہزیمت کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.