X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ کس فرنچائز ٹیم کی مالک بن گئیں؟

بھارت کے سابق لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ بھی فرنچائز ٹیم کی مالک بن گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ اور ٹیکنالوجی کی عالمی کمپنی جیٹ سنتھیسس نے اعلان کیا ہے کہ سارہ ٹنڈولکر اب ‘گلوبل ای-کرکٹ پریمیئر لیگ’ کے دوسرے سیزن میں ممبئی فرنچائز کی مالک بن گئی ہیں۔ ای-کرکٹ اور انٹرٹینمنٹ لیگ ‘ریل کرکٹ’ گیم پر کھیلا جاتا ہے، جسے 30 کروڑ سے زائد افراد ڈاؤن کرچکے ہیں۔

پہلے سیزن کے مقابلے میں کھلاڑیوں کی دلچسپی میں 5 گُنا اضافہ ہوا ہے۔ اور کھلاڑیوں کی رجسٹرین کی تعداد (9.10 لاکھ) تک پہنچ چکی ہے۔

سارہ ٹنڈولکر نے ای اسپورٹس میں کھلاڑیوں کی بڑھتی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے ٹیم خریدنے کا فیصلہ کیا۔

انکا کہنا تھا کہ کرکٹ ہماری فیملی کا حصہ رہی ہے، ای-اسپورٹس میں اس کا تجربہ کرنا بہت پرجوش ہے، ممبئی فرنچائز کی مالک بننا میرے خوابوں کی تعبیر ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.