شین وارن پر لگ گئی ایک سال کی پابندی، آخر کیوں جان لیں اس خبر میں

تیز رفتاری سے گاڑی چلانے پر سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن پر ایک سال کے لیے ڈرائیونگ کی پابندی اور جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔

شین وارن نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے گزشتہ برس 23 اگست کو ویسٹ لندن کے علاقے کنگسٹن میں 40 میل فی گھنٹہ کی حدرفتار کو توڑا اور 47 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلائی۔

شین وارن کے خلاف اس حوالے سے آج مقدمے کی سماعت ہونا تھی لیکن انہوں نے عدالت میں اپنی غیرموجودگی میں ہی تیزرفتاری کا اعتراف کیا جس کے بعد ان پر 1845 پاؤنڈز جرمانہ اور 12 مہینے کے لیے ڈرائیونگ کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ شین وارن پر اپریل 2016 سے اب تک 6 مرتبہ تیزرفتاری سے ڈرائیونگ کرنے کا الزام لگ چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں