X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

اعظم خان کی شاندار بیٹنگ، 18 گیندوں پر تیزترین ففٹی

آئی ایل ٹی 20 میں قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان نے 18 بالز پر تیز ترین ففٹی جڑدی۔

انٹرنیشنل لیگ ٹوئنٹی 20 میں ڈیزرٹ وائپرز نے گلف جائنٹس کو 6 وکٹ سے ہرا دیا، ناکام سائیڈ نے 7 وکٹ پر 160 رنز بنائے، شمرون ہٹمائر(40) اور جورڈن کاکس (26) نمایاں رہے، محمد عامر نے 3 وکٹیں اڑائیں، فاتح ٹیم نے ہدف 16.5 اوورز میں 4 وکٹ پر حاصل کرلیا۔

کولن منرو 51 اور الیکس ہیلز 44 رنز بنانے میں کامیاب رہے،کارلوس بریتھ ویٹ کے اوور میں اعظم خان نے 22 رنز بٹورلیے، وہ 20 بالز پر 50 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، اعظم کی اننگز میں 5 چوکے اور 4 چھکے شامل رہے، انھوں نے 18 گیندوں پر ایونٹ کی تیزترین نصف سنچری بنائی۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.