X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

بیوی نے شوہر سے ایسی وجہ سے طلاق کا مطالبہ کر دیا کہ آپ کو بھی کانوں پر یقین نا آئے گا

ایک بھارتی خاتون نے اس وقت قومی شہ سرخیوں میں جگہ بنا لی جب انہوں نے یو پی ایس سی امتحان کی تیاری میں مصروف شوہر سے طلاق کا مطالبہ کر دیا۔ اُن کا کہنا ہے کہ امتحان کی تیاری میں مصروف شوہر کے پاس اُن کے لیے بالکل وقت نہیں ہے۔

بھوپال سے تعلق رکھنے والی خاتون، جن کا نام نہیں بتایا گیا، نے فیملی کورٹ میں طلاق کا مقدمہ دائر کیا ہے۔ انہوں نے مقدمے میں موقف اپنا ہے کہ یونین پبلک سروس کمیشن کی تیاری میں مصروف اُن کے شوہر کے پاس اُن کے لیے بالکل وقت نہیں ہے۔اُن کا کہنا ہے کہ اُن کے شوہر انہیں باہر تو کیا لے جاتے، وہ تو کبھی کبھار اُن سے بولتے بھی نہیں۔
خاتون نے بھوپال میں ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی کے کونسلر کو بتایا کہ اُن کے شوہر ہر وقت پڑھتے رہتے ہیں، اُن کے پاس اپنی بیوی کو شاپنگ کرانے یا فلم دکھانے یا رشتے داروں کے گھر جانے کا بھی وقت نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ سب اب برداشت سے باہر ہوگیا ہے، اسی لیے انہوں نے طلاق کا فیصلہ کیا ہے۔
کونسلر نے دوسری طرف کی کہانی سننے کے لیے خاتون کے شوہر کو بلایا تو شوہر نے تسلیم کیا کہ وہ اپنے امتحان کی طرف توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ بچپن سے ہی اُن کا یو پی ایس سی امتحان پاس کرنے کا خواب ہے۔ اُنہوں نے اعتراف کیا کہ اُن کے سول سروسز کے امتحان کے لیے پڑھنے کی وجہ سے اُن کی ازدواجی زندگی شدید متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ اپنی زندگی کو مزید پیچیدہ نہیں ہونے دیں گے۔ سماعت کے بعد کونسلر نے دونوں کو فیصلے پر غور کرنے اور کچھ وقت ساتھ گزارنے کا مشورہ دیا ہے۔ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ دونوں طلاق کے فیصلے پر قائم رہے تھے یا نہیں۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.