X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

پہلی اور آخری ترجیح معیشت کی بحالی ہے: نواز شریف

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ میری پہلی اور آخری ترجیح معشیت کی بحالی ہے، پاکستان کو معاشی میدان میں مستحکم کرنے میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

لندن میں اوورسیز رہنماؤں سے بات کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ عوام ملکی ترقی و خوشحالی میں رکاوٹ بننے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے اور ووٹ کی طاقت سے احتساب کریں گے، مل کر پاکستان کومعاشی بدحالی، مہنگائی سے نکالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام ملکی ترقی و خوشحالی میں رکاوٹ بننے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے، اور ووٹ کی طاقت سے احتساب کریں گے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترقی کا سفر وہیں سے شروع ہوگا جہاں سے ختم کیا گیا تھا، پاکستان کو معاشی بدحالی اور مہنگائی سے نکالیں گے، اوورسیز پاکستانی ملکی صنعت کوچلانےمیں اہم کردار ادا کریں۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.