X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

جے یو آئی ف کا اہم اجلاس، اسلام آباد لاک ڈاؤن تیاریوں شروع

جے یو آئی ف کا اہم اجلاس اسلام آباد آئی نائن فور میں عبدالمجید ہزاروی کی صدارت میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں اسلام آباد لاک ڈاؤن تیاریوں کے سلسلے میں کمیٹیاں تشکیل دی گئیں اور 17 ستمبربروز منگل آئی نائن فور میں ورکرکنونشن کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا گیا جس سے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سمیت دیگر رہنماء خطاب کریں گے۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے مولانا عبدالمجید ہزاروی نے کہا کہ پاکستان اس وقت تاریخ کے بدترین معاشی بحران سے دوچار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام مہنگائی اور بے روزگاری کاشکار ہیں، جن لوگوں نے قوم کوایک کروڑنوکریاں دینے کااعلان کیا تھا انھوں نے لاکھوں افراد کو بے روزگارکردیا۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی بے روزگاری سے عوام تنگ آچکے ہیں ان تمام مسائل کی ذمہ دار موجودہ نااہل حکومت ہے۔

واضح رہے امیر جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی )ف مولانا فضل الرحمن نے گزشتہ روز اسلام آباد لاک ڈائون کیلئے کمیٹیاں تشکیل دی تھیں۔

کمیٹیوں کی حتمی منظوری متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے )میں شامل ہم خیال جماعتوں کے سربراہان سے مشاورت کے بعد دی گئی۔

28جولائی کو جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے مرکزی امیر نے کہا تھا کہ موجودہ حکومت نے استعفیٰ نہ دیا تو اکتوبر میں وہ اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے۔

یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے اسی سال اکتوبر میں اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کررکھا ہے۔

 

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.