X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

شہدا اور غازیوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے کل یوم دفاع اور شہدا عزم کی تجدید کے ساتھ منایا جائے گا

شہدا اور غازیوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے کل یوم دفاع اور شہدا تمام خطرات کے خلاف مادر وطن کے دفاع کے عزم کی تجدید کے ساتھ منایا جائے گا۔

1965 میں آج ہی کے دن بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بین الاقوامی سرحدپار کرکے پاکستان پر حملہ کیا تھا تاہم قوم نے دشمن کے مذموم عزائم ناکام بنادیے۔

یہ یوم دفاع اور شہدا یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جارہا ہے جس کا مقصد کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ پاکستانی عوام کی حمایت کا اعادہ کرناہے جو ایک ماہ سے زائد عرصے سے سخت محاصرے میں ہیں۔

نماز فجر کے بعد ملک کی سلامتی اور خوشحالی اور بھارت کے جابرانہ تسلط سے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کےلئےخصوصی دعائیں مانگی جائیں گی ،شہدا کےلئے فاتحہ اور قرآن خوانی کی جائے گی۔

دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس، اکیس توپوں کی سلامی سے ہوگا۔

شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے مرکزی تقریب جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں ہوگی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ دن کو منانے اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کےلئے ملک بھر میں تین بجے تمام سرکاری دفاتر بند کردیے جائیں گے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.