X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

پاکستانی کی پہلی ہندو خاتون کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر

پاکستان میں سندھ پولیس نے پہلی ہندو خاتون کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر تائینات کر لیا۔

29 سالہ پشپا کماری ہندو برادری کے شیڈول کاسٹ طبقے کوہلی برادری سے تعلق رکھتی ہیں، انھوں نے ڈاؤ یونیورسٹی سے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں گریجویشن کیا اور بے نظیر ٹراما سینٹر میں آئی سی یو ٹیکنالوجسٹ فرائض انجام دیتی رہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ میڈیکل کے شعبے میں متعدد ہندو لڑکیاں کام کررہی ہیں میں کچھ منفرد کرنا چاہتی تھی اس لیے 2018 میں اے ایس آئی کی اسامی کیلیے درخواست دی اور جنوری 2019 میں پبلک سروس کمیشن کا امتحان دیا اور کامیابی حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ کچھ ہندو خواتین پولیس کانسٹیبل کے طورپر کام کررہی ہیں ، میں یہ سمجھتی تھی کہ اے ایس آئی کیلیے پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرلوں گی۔ مستقبل میں کرمنالوجی میں ماسٹرز کرناچاہتی ہوں۔

واضح رہے کہ پشپاکماری اس وقت اپنے شوہر نارائن داس کے ساتھ کراچی میں مقیم ہیں، نارائن داس بحریہ ٹاؤن میں سپروائزر ہیں۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.