پاکستانی خبریں
شادی کے 7 سال بعد خاندان میں خوشیوں لہر دوڑ اٹھی

پنجاب کے ضلع سرگودھا میں ایک خاندان کے ہاں خوشیوں کا چھکا لگا ہے, سرگودھا کے علاقے پھلروان کی رہائشی خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ نجی اسپتال میں چھ بچوں کی پیدائش سے خاتون کے اہل خانہ خوشی سے نہال ہو گئے۔
زرائع کے مطابق بچوں کے اہل خانہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ خوش نصیب جوڑے کی شادی کو سات سال ہو چکے تھے تاہم ان کے ہاں کوئی اولاد نہیں ہوئی تھی اور پورا خاندان ان کے ہاں بچوں کی پیدائش کے لیے دعا گو تھا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق پیدا ہونے والوں بچوں میں 4 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں۔ بچوں کی پیدائش کے بعد پورے اہل خاندان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور خاندان کے لوگ ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلاتے اور مبارکباد دیتے رہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق تمام بچے اور ان کی والدہ صحت مند ہیں اور انھیں کچھ گھنٹے اسپتال میں رکھنے کے بعد اسپتال سے چھٹی بھی دیدی گئی ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق سرگودھا میں بیک وقت چھ بچوں کی پیدائش کا پہلا واقعہ ہے اس سے قبل اسی اسپتال میں ایک خاتون نے ایک ہی وقت میں پانچ بچوں کو جنم دیا تھا۔