X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

ایم ٹی آئی ایکٹ نجکاری نہیں، ہسپتالوں کے انتظامی اصلاحات منصوبے کا حصہ ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ ایم ٹی آئی ایکٹ نجکاری نہیں ہے، ایم ٹی آئی ایکٹ اصلاحاتی منصوبے کا حصہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ایم ٹی آئی ایکٹ ہسپتالوں کے انتظامی امور بہتر بنانے کیلئے ہے، ایم ٹی آئی ایکٹ نجکاری نہیں ہے، ایم ٹی آئی ایکٹ اصلاحاتی منصوبے کاحصہ ہے، وزیراعظم کا کہنا ہے کہ تمام ہسپتال سرکاری ہی رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں بہتر انتظامات کی بدولت ہی مریضوں کو سہولتیں ملیں گی۔

گزشتہ روز صوبائی  وزیر صحت  ڈاکٹر  یاسمین  راشد  نے بھی  پنجاب  کے سرکاری میڈیکل  ٹیچنگ  اسپتالوں  کی نجکاری کی خبروں کی سختی سے تردید کی تھی۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایم ٹی آئی ایکٹ کے تحت پنجاب کے کسی بھی میڈیکل ٹیچنگ اسپتال کی نجکاری کی گئی ہے اور نہ ہی کی جائے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ ایم ٹی آئی ایکٹ سے اسپتالوں کو صرف  با اختیار بنا کر مریضوں کیلئے مزید آسانیاں پیدا کی گئی ہیں۔

ڈاکٹر  یاسمین راشد نے کہا کہ  ایم ٹی آئی ایکٹ  کے نام  پرعوام  کو گمراہ  کرنے کی  سیاست  سے گریز کرنا چاہئیے۔

انہوں نے کہا کہ  کسی  بھی شرپسند عناصر کو ایم ٹی آئی  کے  نام  پر سرکاری  ہسپتالوں میں غریب عوام کے علاج معالجہ میں رکاوٹ نہیں بننے دینگے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.