پاکستانی خبریں

جوڈیشل ریمانڈ مکمل، زرداری اور فریال کی عدالت میں پیشی

پارک لین اورجعلی بینک اکاؤنٹس ریفرنسز کی سماعت آج ہوگی، آصف زرداری، فریال تالپور کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پرپیش کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت میں پارک لین اور جعلی بینک اکاﺅنٹس ریفرنسز کی سماعت آج ہو گی، سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیاجائے گا،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج راجہ جوادعباس سماعت کریں گے۔

آصف زرداری پر پارک لین کمپنی اور اس کے ذریعے اسلام آباد میں 2 ہزار 460 کنال اراضی خریدنے کا بھی الزام ہے جب کہ اس کیس میں بلاول بھٹو زردای بھی نامزد ہیں۔

نیب ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں خریدی گئی تقریباً ڈھائی ہزار کنال زمین کی اصل مالیت دو ارب روپے ہے لیکن اسے صرف 62 کروڑ روپے میں خریدا گیا۔

Related Articles

Back to top button