پاکستانی خبریں

نواز شریف کب وطن واپس آرہے ہیں؟ کیپٹن (ر) صفدر نے بتادیا

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف الیکشن سے پہلے وطن واپس آئیں گے۔

گوجرانوالہ کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) محمد صفدر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی دور اندیشی تھی جس نے فیڈریشن کو بچا لیا۔

کیپٹن (ر) صفدر کا اپنے سسر کے حوالے سے یہ بھی کہنا ہے کہ نواز شریف الیکشن سے پہلے وطن واپس آئیں گے۔

دوسری جانب جوڈیشل مجسٹریٹ گوجرانوالہ کی عدالت نے کیپٹن (ر) محمد صفدر اور سابق ایم پی اے عمران خالد بٹ کے خلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

کیپٹن (ر) صفدر اور عمران خالد بٹ دورانِ سماعت عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیلِ صفائی اور سرکاری وکیل نے دلائل مکمل کر لیے جس کے بعد عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا اور سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ دونوں رہنماؤں پر ریاستی اداروں کے خلاف تقاریر اور بغاوت کے الزامات کا مقدمہ درج ہے۔

Related Articles

Back to top button