X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

مقررہ وقت سے ہٹ کر انتخابات میں تاخیر ہرگز برداشت نہیں کریں گے: لیاقت بلوچ

جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے اکتوبر میں انتخابات نہ کرائے تو جماعت ملک بھر میں بھرپور احتجاجی تحریک چلائے گی، ۔ مقررہ وقت سے ہٹ کر انتخابات میں تاخیر ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔

لیاقت بلوچ نے منصورہ میں یوتھ کنونشن سے خطاب میں کہا کہ پچاس فیصد ٹکٹیں نوجوانوں کو دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت کو الیکشن سے راہ فرار اختیار نہیں کرنے دیں گے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملے کے مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں لیکن پکڑ دھکڑ کی آڑ میں نئی سیاسی انجینئرنگ قبول نہیں کریں گے۔

جماعت اسلامی وسطی پنجاب کے صدر جاوید قصوری نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.