X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

گجرات: یونان کشتی حادثے میں ملوث مزید 2 انسانی اسمگلر گرفتار

فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل گجرات نے یونان کشتی حادثہ میں ملوث مزید2 انسانی اسمگلر گرفتار کر لئے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق  گرفتار ملزمان میں کاشف بٹ اور عمران عزیز شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو منڈی بہاولدین سے گرفتار کیا گیا، ملزمان نے متعدد پاکستانیوں کو غیر قانونی راستے سے یورپ بھجوانے کے لئے لاکھوں روپے بٹورے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف ایف آئی اے گجرات سرکل میں مقدمات درج تھے، ملزمان یونان کشتی حادثے کے بعد روپوش ہو گئے تھے، ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.