پاکستانی خبریں

پرویز خٹک بھی جہانگیر ترین کی پارٹی میں شامل ہونے کو تیار، معاملات فائنل

جہانگیر ترین استحکام پاکستان پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیےمتحرک، جہانگیرترین اور پرویز خٹک کے درمیان معاملات طے پاگئے۔ پرویز خٹک اپنے ہم خیال ساتھیوں کے ہمراہ استحکام پاکستان پارٹی جوائن کریں گے۔ پرویز خٹک کو استحکام پاکستان پارٹی کا جنرل سیکرٹری بنائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پرویز خٹک مسلسل جہانگیر ترین سے رابطے میں ہیں ،پرویز خٹک اپنے ہم خیال ساتھیوں کے ہمراہ استحکام پاکستان پارٹی جوائن کریں گے۔

ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ پرویز خٹک کو استحکام پاکستان پارٹی میں اہم عہدہ بھی دیا جائے گا، پرویز خٹک کو استحکام پاکستان پارٹی کا جنرل سیکرٹری بنائے جانے کا امکان ہے۔

Related Articles

Back to top button