پاکستانی خبریں

پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنے کا سلسلہ جاری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق ممبر قومی اسمبلی (ایم این اے) رانا نذیر نے پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

گجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا نذیر کا کہنا تھا کہ وہ شہدا جنہوں نے پاکستان کی حفاظت کے لیے قربانی دی انکی وجہ سے آج پاکستان دنیا کے نقشے پر موجود ھے شہدا کے ایک خون کا قطرہ میرے پورے خاندان کے خون سے مقدس ھے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب سے میں نے سیاست کی ھے میں نے ہمیشہ پاکستانی کی بات کی ھے نو مئی کو جو ہوا ہم اپنے شھدا کے سامنے شرمندہ ھے ایم ایم عالم کے جہاز کو اپنے ملک کے لوگوں نے آگ لگائی میں تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں۔

رانا نذیر کا مزید کہنا تھا کہ میں آئندہ کا لائحہ عمل اپنے حلقے کے ساتھیوں سے مشورہ کر کے بتا دونگا۔

 

Related Articles

Back to top button