پاکستانی خبریں

عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو جناح ہاؤس حملہ کیس سے بری کردیا

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کو جناح ہاؤس حملہ کیس سے بری کردیا۔

پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں عدالت میں پیش کیا تھا اور جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

دوران سماعت یاسمین راشد کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو ملزمان کے بیانات کی روشنی میں مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا۔ پولیس نے یاسمین راشد کو تھانہ سرور روڈ مقدمے میں نامزد کیا تھا۔

عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے جسمانی ریمانڈ کیلئے پولیس کی استدعا مسترد کردی اور انہیں کیس سے بری کر دیا۔

Related Articles

Back to top button