پاکستانی خبریں

جہانگیر ترین اور تنویر الیاس کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

سابق وزیراعظم آزاد کشمیرسردار تنویر الیاس کی لاہور میں جہانگیر ترین سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں کے ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کی جانب سے سردار تنویر الیاس کو ترین گروپ میں شمولیت کی دعوت دے دی۔

ذرائع کے مطابق نعمان لنگڑیال اور لالا طاہر رندھاوا، عون چوہدری اور مہرا سلم بھروانہ سمیت ترین گروپ کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کی رہائشگاہ موجود تھے۔

واضح رہے کہ جہانگیر ترین سے پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کے رابطے جاری ہیں، جہانگیر ترین آج سیاسی رہنماؤں اور اپنے گروپ کے ممبران سے ملاقاتیں کریں گے۔

جہانگیر ترین سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تنویر الیاس نے کہا کہ جہانگیر ترین سے ملاقات میں نئی پارٹی بنانے، تحریک چھوڑنے والے ارکان کے مستقبل سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

سردار تنویرالیاس کا مزید کہنا تھا کہ جہانگیرترین کے ساتھ مستقبل میں ساتھ مل کر چلنے پر اتفاق ہوا، عوام اعتماد رکھیں آنے والے دنوں میں اچھی خبریں ملیں گی۔

Related Articles

Back to top button