X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

بغیر ثبوت الزامات قابل مذمت نہیں بلکہ قابل گرفت عمل ہے، قمر زمان کائرہ

وزیراعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ کوشش ہے بجٹ میں تنخواہ دار اور کاروباری طبقے کو ریلیف دیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ بجٹ کی آمد آمد ہے، عوام کی حکومت سے توقعات ہے، کوشش ہے بجٹ میں تنخواہ دار اور کاروباری طبقے کو ریلیف دیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی محاذ پر کشیدگی ہے اس کو ایک رنگ دینے کی کوشش ہورہی ہے، پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم یہ رنگ دے رہی ہے، کہا جارہا ہے کہ مارشل لاء کے دور میں بھی ایسا نہیں ہوتا۔

قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ بغیر ثبوت الزامات قابل مذمت نہیں بلکہ قابل گرفت عمل ہے، وزارت داخلہ تحقیقات کرکے ایسےعناصر کو سامنے لائے، سوشل میڈیا کا سہارا لے کرغلط تاثر پیدا کیا جارہا ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.