پاکستانی خبریں

تحریک انصاف کے دو بڑے رہنمائوں کے گھر پر چھاپہ

اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی رہنمائوں عمرایوب اور علی نواز اعوان کےگھر پر رات گئے چھاپہ مارا، دونوں رہنما گھر پر موجود نہیں تھے۔

رپورٹس کے مطابق عمرایوب گھر پر نہیں ملے، پولیس نے عمر ایوب کے ملازمین سے پوچھ گچھ کی۔

اس کے علاوہ پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان کےگھر پر بھی پولیس نے چھاپہ مارا، وہ بھی گھر پر موجود نہیں تھے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کی سابق ایم این اے صائمہ ندیم کو بیرون ملک جانےسے روک دیا گیا، کراچی ائیرپورٹ پر صائمہ ندیم کو ٹورونٹو کی پرواز سے آف لوڈ کیا گیا

Related Articles

Back to top button