پاکستانی خبریں

پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی عمر عماری نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان

پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی عمر عماری نے بھی پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

عمر عماری کا کہنا تھا کہ میں اپنے ملک کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتا ، 9مئی کو حساس تنصیبات اور شہدا کی یادگار جلانا شرمناک عمل تھا۔

میں اپنے آپ کو محب وطن سمجھتا ہوں، سیاست میں بہتر پاکستان بنانے آیا تھا، پارٹی چھوڑ کر سندھ اسمبلی کی رکنیت واپس کررہاہوں ۔

یاد رہے کہ عمر عماری پی ایس 126 عزیز آباد کے علاقے سے منتخب ہوئے تھے۔

Related Articles

Back to top button