پاکستانی خبریں

علی زیدی کی گرفتاری پر عمران خان کا ردعمل سامنے آگیا

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی کی گرفتاری پر چیئر مین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا ہے کہ لندن پلان کے تحت کراچی سے ہمارے سینئر رہنما علی زیدی کو گرفتار کر لیا گیا جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کو کراچی پولیس نے گرفتار کر لیا

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ لندن پلان کے تحت نواز شریف کو یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ پاکستان تحریک انصاف کو کچل دیا جائے گا اسی پلان کے تحت آج کراچی سے ہمارے ایک اور سینئر رہنما علی زیدی کی گرفتاری کی گئی جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 3000 سے زائد کارکن یا تو گرفتار کیے گئے یا پھر انہیں اغواء کر لیا گیا۔ اسی پالیسی کے تحت علی امین اور اب علی زیدی کو اغواء کیا گیا۔ مزید کے لیے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ 27 رمضان کے بعد یا عید کے بعد زمان پارک میں غیر قانونی پولیس ایکشن ہو سکتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ انتخابات ہونے کی صورت میں یہ ہمیں کمزور کر دے گا۔ واضح طور پر بتانا چاہتا ہوں ان حرکتوں سے ہمارا کوئی نقصان نہیں ہو گا۔ عوام کا غصہ بڑھتا ہی جا رہا ہے، سب لندن پلان کا نتیجہ انتخابات میں دیکھیں گے۔

Related Articles

Back to top button