X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

پنجاب کے مختلف شہروں میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشت گرد گرفتار

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیموں کے 4 مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی اور القاعدہ سے ہے، ان کی گرفتاری ملتان، راولپنڈی اور سرگودھا سے عمل میں آئی۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں ایاز خان، یاسین، سلیم اور اسد شامل ہیں۔

حکام کے مطابق ملزمان سے بارودی مواد، اسلحہ اور خودکش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد ہوا، دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کی جا رہی ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے 419 کومبنگ آپریشنز میں 94 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.