X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

پارلیمنٹ نے منع کیا ہے توحکومت کیسے فنڈز جاری کر سکتی ہے؟ اٹارنی جنرل

وزیراعظم شہباز شریف سے الیکشن فنڈز سے متعلق ان چیمبر سماعت پر مشاورت کے بعد اٹارنی جنرل سپریم کورٹ پہنچ گئے۔

وزیراعظم نے ان چیمبر سماعت سے پہلے اٹارنی جنرل کو مشاورت کیلئےطلب کیا تھا جس پر اٹارنی جنرل وزیراعظم سے ملاقات کے لیے سپریم کورٹ سے فوری وزیراعظم آفس پہنچے۔

اس موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں اٹارنی جنرل منصور عثمان نے کہا کہ پارلیمنٹ نے حکومت کو فنڈز جاری کرنے سے روک دیا ہے، اب وفاقی حکومت کے پاس الیکشن کیلئے فنڈز جاری کرنے کا کوئی اختیارنہیں۔

اٹارنی جنرل وزیراعظم سے مشاورت مکمل کرکے واپس سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جب پارلیمنٹ نے فنڈز دینے سے منع کر دیا تو حکومت کیسے دے سکتی ہے؟

اٹارنی جنرل کا کہنا ہےکہ آج حکومتی مؤقف ان چیمبر سماعت کے دوران پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ پنجاب میں انتخابات کیلئے فنڈز کے اجرا کے معاملے پر ان چیمبر سماعت آج ہوگی جس میں چیف جسٹس سمیت بینچ کے تین ارکان شریک ہوں گے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.