پاکستانی خبریں
یواے ای نے آئی ایم ایف کو پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کی مالی معاونت کی تصدیق کی ہے: وزیرخزانہ

وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہاہے کہ یواے ای کے حکام نے آئی ایم ایف کو پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کی دوطرفہ مالی معاونت کی تصدیق کردی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری ہونے والے ایک بیان میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان یو اے ای سے مذکورہ ڈیپازٹس کے حصول کیلئے ضروری دستاویزات کی تیاری میں مصروف ہے۔
IMF program — 9th Review Update:
UAE authorities have confirmed to IMF for their bilateral support of US $ One billion to Pakistan.
State Bank of Pakistan is now engaged for needful documentation for taking the said deposit from UAE authorities.
AlhamdoLilah!
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) April 14, 2023
واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کیلئے 2 ارب ڈالر کی مالی معاونت کی تصدیق ہوچکی ہے۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جلد سٹاف سطح کا معاہدہ ہوجائے گا۔