پاکستانی خبریں

جوڈیشل کمیشن نے جسٹس مسرت ہلالی کو مستقل چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعیناتی کی سفارش کر دی

جوڈیشل کمیشن نے جسٹس مسرت ہلالی کو چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ تعینات کرنے کی سفارش کردی۔

چیف جسٹس آف پاکستان عمرعطا بندیال کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا۔جوڈیشل کمیشن نے جسٹس مسرت ہلالی کو چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ تعینات کرنے کی سفارش کی۔

جسٹس مسترت ہلالی پشاورہائیکورٹ کے سینئیرترین جج اور قائم مقام چیف جسٹس ہیں۔جسٹس مسترت ہلالی کی تعیناتی کی سفارش متفقہ طورپرکی گئی۔جوڈیشل کمیشن نے سفارش منظوری کے لیے پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دی ہے۔

 

Related Articles

Back to top button