پاکستانی خبریں

تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کا اجلاس میں شرکت کا اعلان

تحریک انصاف کراچی سے 9 ارکان قومی اسمبلی کا اسمبلی اجلاس میں شرکت کا اعلان کردیا۔

صدر پی ٹی آئی کراچی آفتاب صدیقی کی سربراہی میں ارکان اجلاس میں شرکت کریں گے۔شرکت کرنیوالوں میں فہیم خان،عطاءاللہ،اسلم خان،آفتاب جہانگیر،سیف الرحمان اورعالمگیرخان شامل ہیں۔

پی ٹی آئی ارکان کا کہنا ہےکہ اسپیکرکے حکم کی معطلی کے بعد بطوررکن اجلاس میں شرکت کاپوراحق رکھتےہیں،اجلاس میں شرکت سے روکا گیا تومناسب قانونی کارروائی کریں گے۔

دوسری جانب قومی اسمبلی سیکریٹریٹ حکام کی تحریک انصاف کے 9 ارکان سے متعلق وضاحت جاری کی ہے جس کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو تاحال عدالتی حکم موصول نہیں ہوا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ حکام نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلےکا جائزہ لیا۔قومی اسمبلی حکام کا کہنا ہےکہ تحریک انصاف کے 9 ارکان کو ایوان میں داخل نہیں ہونے دیا جائےگا۔مستعفی ارکان اجنبی ہیں،ایوان میں داخل نہیں ہوسکتے اسپیکر قومی اسمبلی نےارکان کو اندر آنے سے روکنے کے اقدامات کی ہدایت کر دی۔

Related Articles

Back to top button