پاکستانی خبریں

انتخابات کیلئے فنڈز کی عدم فراہمی پرسپریم کورٹ نے متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کردیا

پنجاب میں انتخابات کیلئے فنڈز کی عدم فراہمی کے معاملہ پرسپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل اور گورنر اسٹیٹ بینک کو نوٹس جاری کردیا۔

عدالت نے سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کو بھی نوٹس جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے فنڈز فراہم نہیں کئے، فنڈز کی عدم فراہمی عدالتی احکامات کی حکم عدولی ہے۔

نوٹس کےمطابق عدالت نے سیکرٹری خزانہ کو بھی تمام ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کردی، چیف جسٹس نے تمام افسران کو 14اپریل کو چیمبر میں طلب کرلیا۔ عدالت کا کہنا تھا بتایا جائے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کیوں نہیں کیا گیا؟

Related Articles

Back to top button