X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

وزیراعظم کیخلاف فواد چوہدری نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی

وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

نواز شریف کا ضمانت پر لندن جانے اور پھر واپس نہ آنے کے معاملے پر رہنما فواد چوہدری نے شہباز شریف کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری کی درخواست میں وزیراعظم شہباز شریف اور ریاست کو فریق بنایا گیا ہے جبکہ لاہور ہائیکورٹ کو کیس میں فریق بنانے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

فواد چوہدری نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ شہباز شریف نواز شریف کی خرابی صحت کے باعث بیرون ملک جانے کے ضامن تھے۔ اُنہوں نے بطور ضامن نواز شریف کو ملک واپس لانا تھا لیکن اس کے برعکس نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کر دیا۔

نواز شریف اس وقت مفرور مجرم ہیں۔ فواد چوہدری نے درخواست میں کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے کیس میں فریق بننے کی میری درخواست مسترد کردی۔ لاہور ہائیکورٹ کو حکم دیا جائے کہ نواز شریف کے بیرون ملک جانے کے اجازت نامے سے متعلق کیس میں مجھے فریق بنایا جائے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.