پاکستانی خبریں

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا

 نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے 3 ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں 46 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا، بجلی رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 46 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ہے۔

بجلی رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی۔

نیپرا نے اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی صارفین پر 15 ارب 45 کروڑ روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا، بجلی صارفین کو 3 ماہ میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔

نیپرا کے مطابق بجلی صارفین سے اپریل، مئی، جون کے بلوں میں اضافی وصولیاں کی جائیں گی، بجلی کی قیمت میں حالیہ اضافے کا اطلاق صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے، کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

Related Articles

Back to top button