پاکستانی خبریں
سرکاری ملازمین کیلئے عید سے قبل بڑی خوشخبری

وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے عید الفطر سے پہلے بڑی خوشخبری سنادی۔
وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو عیدالفطر سے پہلے اپریل کی تنخواہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف سے وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی ملاقات کی، ملاقات میں سرکاری ملازمین کو عیدالفطر سے پہلے اسی ماہ کی تنخواہ دینے کا فیصلہ کیاہے۔
وزیراعظم سے مشاورت۔
• سرکاری ملازمین کو عیدالفطر سے پہلے اس ماہ کی تنخواہ دینے کا فیصلہ۔
• ماہانہ پنشن کی ادائیگی بھی عیدالفطر سے پہلے کرنے کا فیصلہ۔
• سیکرٹری خزانہ کو فوری انتظامات کرنے کی ہدایت۔
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) April 12, 2023
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے مطابق ماہانہ پنشن کی ادائیگی بھی عیدالفطر سے پہلے کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔
وزیرخزانہ نے سیکرٹری خزانہ کوفوری انتظامات کرنے کی ہدایت کردی۔