پاکستانی خبریں

سیکیورٹی فورسز کا بنوں میں آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے بنوں میں آپریشن کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک کردیئے، ہلاک دہشتگرد فورسز کے خلاف کاروائیوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بنوں میں خفیہ اطلاع پر دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا۔

خفیہ آپریشن گزشتہ رات بنوں کے علاقے نورار میں کیا گیا، آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔

ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ باردو برآمد ہوا ہے۔ ہلاک دہشتگرد فورسز کے خلاف کاروائیوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

Related Articles

Back to top button