پاکستانی خبریں

بولان میں میں ریلوے ٹریک پر دھماکا، ریل گاڑی کو جزوی نقصان

بلوچستان کے ضلع بولان میں پیرو کنری ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا ہے۔ریلوے حکام کے مطابق دھماکے کے وقت جعفر ایکسپریس ٹریک سے گزر رہی تھی۔ریلوے حکام نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں مسافر محفوظ رہے ہیں البتہ ریل گاڑی کے مال ڈبے کو جزوی نقصان پہنچا۔دھماکے کے نتیجے میں ریلوے ٹریک تباہ ہو گیا…

جب کہ لیوی ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس مچھ سے لاہور جارہی تھی ۔ جعفر ایکسپریس گزرنے کے بعد دھماکہ ہوا۔ریلوے ٹریک پر جائے حادثہ گڑھا پڑ گیا تاہم ٹرین بحفاظت گزر گئی۔

علاوہ ازیں گذشتہ روز کوئٹہ میں شاہراہ اقبال پر بڑی شدت کے ساتھ دھماکا ہوا تھا، دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی، دھماکے سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ، دھماکا رش کے اوقات میں ہوا ، پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ دھماکا پولیس کی گاڑی کے قریب ہوا ہے۔

دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 11زخمی ہوئے، دھماکے میں جاں بحق افراد میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت ایک بچی بھی شامل تھی، جبکہ زخمیوں میں 5 پولیس اہلکاربھی شال ہیں۔ دھماکے سے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچاہے۔دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے، جس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔
اسی طرح دھماکے کی اطلاع ملتے ہیں سکیورٹی فورسز اور ریسکیوٹیمیں جائے دھماکا پر پہنچیں، جنہوں نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا اور دھماکے سے متعلق شواہد اکٹھے کئے گئے۔ کوئٹہ شاہراہ اقبال دھماکے میں 3 سے 4 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا، دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا۔دھماکے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 11زخمی ہوئے۔

Related Articles

Back to top button