پاکستانی خبریں

گھریلو جھگڑے پر باپ نے 8 ماہ کی بیٹی سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی

پنجاب کے ضلع بہاولپور کے علاقے اوچ شریف میں معمولی گھریلو جھگڑے پر باپ نے اپنی 8 ماہ کی بیٹی کو اٹھا کر نہر میں چھلانگ لگا دی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ عباسیہ لنک کینال کے پل چٹھہ پر پیش آیا، بیٹی کے ہمراہ نہر میں چھلانگ لگانے والے 35 سالہ شاہد نامی شخص کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔

ریسکیو ٹیم کا کہنا ہے کہ 8 ماہ کی بچی تاحال لاپتا ہے جس کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

Related Articles

Back to top button