پاکستانی خبریں

سارے ہتھکنڈے چوروں کے ٹولے کو عوام پر مسلط رکھنے کیلئے کیے جارہے ہیں: شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ سارے ہتھکنڈے چوروں کے ٹولے کو عوام پر مسلط رکھنے کے لیے کیے جارہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ آج سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود الیکشن کمیشن کو 21 ارب نہیں ملے اور فیصلے کی نفی کی گئی ہے۔ سارے ہتھکنڈے چوروں کے ٹولے کوعوام پر مسلط رکھنے کے لیے کیے جارہے ہیں اور عوام کی امنگوں کو کچلاجارہا ہے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ الیکشن روکنے اور سپریم کورٹ کے فیصلے سے بھاگنے کے لیے 10 روز میں کابینہ کے ریکارڈ 10 اجلاس ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ جو آئین کے ساتھ آنکھ مچولی کھیلے گا اسکا انجام براہوگا۔ قومی اسمبلی کو ڈبیٹنگ کلب بنادیا گیا ہے جہاں عوام کی خواہشوں اورانکے ووٹ کے حق کا خون ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ عوام ووٹ کے ذریعے اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔ اگر آئین اورقانون کو نہ تھاما گیا تو یہ نہ ہوسب ہاتھ ملتے رہ جائیں۔

Related Articles

Back to top button