پاکستانی خبریں

کوئٹہ: شاہراہ اقبال پر دھماکا، 4 افراد جاں بحق

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں شاہراہ اقبال پر دھماکا ہوا ہے، جس میں نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئی ہیں، اور ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دھماکے میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا تھا، دھماکا پولیس موبائل کے قریب ہوا جس سے 2 اہلکار شدید زخمی ہوئے ہیں۔

Related Articles

Back to top button