پاکستانی خبریں

وفاقی کابینہ کا پنجاب الیکشن کیلئے فنڈز دینے کا معاملہ پارلیمنٹ میں لے جانے کا فیصلہ

وزیراعطم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کی اجلاس میں پنجاب میں الیکشن کیلئے فنڈز دینے کا معاملہ پارلیمنٹ میں لے جانے کا فیصلہ کرلیا۔ صدر عارف علوی کی طرف سے سپریم کورٹ سے متعلق بل واپس بھجوانے مذمت کردی، وزراء نے صدر کو آئین اور منصب کے بجائے تحریک انصاف کے مفادات کا محافظ قرار دیا۔ بل پارلیمنٹ کے مشترکہ…

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کی اجلاس میں صدر عارف علوی کی جانب سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل واپس بھجوانے کی مذمت کردی، اجلاس میں صدر عارف علوی کے کردار پر کڑی تنقید کی گئی، وزراء نے صدر کو آئین اور منصب کے بجائے تحریک انصاف کے مفادات کا محافظ قرار دیدیا۔

کابینہ اراکین نے رائے دی کہ صدر عارف علوی کے حوالے سے حکومت سخت رویہ اختیار کرے۔ اجلاس میں پارلیمنٹ کی بالادستی یقینی بنانے کیلئے کسی بھی دباؤ میں نہ آنے کا عزم بھی کیا گیا۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی گئی جبکہ قانونی مشاورت اور سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔

عدالتی اصلاحات بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظور کرانے پر بھی غور و خوض کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کو انتخابات کے لیے فنڈز دینے کے سپریم کورٹ کے حکم کو بھی زیر بحث لایا گیا۔ شرکا نے الیکشن کمیشن کو فنڈز دینے کا معاملہ پارلیمنٹ میں لے جانے کا فیصلہ کیا اور طے کیا کہ اس معاملے پر پارلیمنٹ سے رائے لی جائے گی۔

Related Articles

Back to top button