پاکستانی خبریں

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر کل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس کل دن 2 بجے وزیراعظم ہاو س میں ہو گا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف لاہور سے ویڈیو لنک پر صدارت کریں گے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم قومی امور پر مشاورت کی جائے گی فی الحال اجلاس کا ایجنڈا جاری نہیں کیا گیا ایجنڈا ان ٹیبل فراہم کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائیگی، آئینی بحران سے نمٹنے کی حکمت عملی پر بھی مشاورت ہو گی۔

اجلاس میں جسٹس اطہر من اللہ کے اختلافی نوٹ کے بعد کی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا اور صدر مملکت کی جانب سے بل واپس بھیجنے کے معاملے پر بھی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button