X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مراد سعید کو گرفتار کرنے سے روک دیا

سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کی جانب سے مقدمات کی تفصیلات فراہمی اور گرفتاری سے روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کیسز کی تفصیلات آنے تک مراد سعید کے خلاف تادیبی کارروائی نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ فریقین کو بلا کر پوچھ لیتے ہیں، مناسب احکامات جاری کریں گے۔

عدالت کا فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اگلے ہفتے تک جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے کہا کہ مراد سعید کے خلاف کوئی تادیبی کارروائی نہ کی جائے۔

دوران سماعت درخواست گزار کی جانب سے شیر افضل مروت ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل دیے کہ میرے موکل کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔

ایف آئی اے سمیت دیگر اداروں میں جاری انکوائری اور تفتیش کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں اور درخواست پر فیصلہ آنے تک مراد سعید کو گرفتار کرنے سے روکا جائے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.