پاکستانی خبریں

بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے گوگل نے 1000 اسکالرشپ کا اعلان کر دیا

گوگل نے بلوچستان کے نوجوانوں کو 1000 اسکالرشپ دینے کا اعلان کردیا۔

چیف سیکرٹری بلوچستان عبد العزیز عقیلی نے سول سیکرٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت بلوچستان نے گوگل کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت گوگل بلوچستان کے نوجوانوں کو 1000 اسکالرشپ فراہم کرے گا۔

چیف سیکرٹری بلوچستان کے مطابق بلوچستان کے اسکولوں میں گوگل کمپنی کے مدد سے آئی ٹی کلاسسز شروع کریں گے جس کے لیے گوگل 500000 امریکی ڈالر فراہم کرے گا، منتخب نوجوانوں کو گوگل کے اشتراک سے تربیت فراہم کی جائے گی۔

عبدالعزیز عقیلی نے کہا کہ نوجوانوں کو تربیت کی تکمیل کے بعد گوگل کیرئیر سرٹیفکیٹ تفویض کیا جائے گا، تربیت کی تکمیل کے بعد ان نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے، گوگل کمپنی 10 بسیں بھی فراہم کرے گی جو بلوچستان کے مختلف علاقوں میں چلائی جائیں گی۔

Related Articles

Back to top button