پاکستانی خبریں

پاک فوج پاکستان کی خودمختاری اورسالمیت کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے: آرمی چیف

چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف کو ایل اوسی کی تازہ صورتحال اورفارمیشنزکی آپریشنل تیاریوں پربریفنگ دی۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف آرمی چیف کےایل اوسی پہنچنےپرکورکمانڈرراولپنڈی نےاستقبال کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف سید عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج پاکستان کی خودمختاری اورسالمیت کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے، آرمی چیف پاک فوج ہرقسم کےخطرے سے نمٹنے کیلئے تیارہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ کشمیریوں کی امنگ اوریواین قراردادوں کےمطابق تنازع کشمیرکا حل چاہتے ہیں۔

 

Related Articles

Back to top button