پاکستانی خبریں

سکردو: سدپارہ ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول تک پہنچ گئی

سکردو کے سدپارہ ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ختم ہوگیا ہے اور پانی کی سطح ڈیڈ لیول تک پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق سدپارہ ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر آنے کے بعد سکردو کے شہریوں کیلئے پانی بند کردیا گیا۔

حکام کی طرف سے سکردو کے شہریوں کو مطلع کیا گیا ہے کہ انہیں سحر اور افطار کے اوقات کے علاوہ پانی نہیں ملے گا اگر باقی اوقات میں بھی پانی فراہم کیا گیا تو سدپارہ ڈیم خشک ہوجائےگا اور آبپاشی کیلئے پانی نہیں بچے گا۔

حکام کے مطابق ڈیم میں دن بدن پانی کم ہوتا جارہاہے صورتحال بہت نازک ہے ایسے میں شہریوں کو محکمہ پانی کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا ورنہ مشکلات بڑھیں گی صورت حال خراب ہوگی احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی گئی تو صورت حال بے قابو ہوجائے گی۔

دریں اثناء سکردو کے شہریوں نے حکومت سے پانی اور بجلی بحران کے خاتمے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا مطالبہ کردیا ہے تاکہ یہاں کے عوام کو مسائل اور مشکلات سے نجات مل سکے۔

Related Articles

Back to top button