پاکستانی خبریں

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر

پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان نے 7 مقدمات میں عبوری ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ پی ٹی آئی چئیرمین کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے مقدمات درج کیے گئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے مختلف مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں وفاقی حکومت و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت فریقین کو درخواست گزار کی گرفتاری سے روکے، عدالت عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔

واضح رہے کہ یہ درخواست عمران خان کے خلاف اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں درج مقدمات کے معاملے پر دائر کی گئی ہے۔

Related Articles

Back to top button