پاکستانی خبریں

پورے ملک میں کنٹینرز لگا کر مقبوضہ کشمیر بنایا ہوا ہے: عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم پر اتنا ظلم ہورہا ہے جیسے یہ کشمیر یا فلسطین ہے، پورے ملک میں کنٹینرز لگا کر مقبوضہ کشمیر بنایا ہوا ہے۔

عمران خان نے لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مینار پاکستان جلسے کو ناکام بنانے کےلیے ہمارے 1600 کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، میری عوام سے درخواست ہے مینار پاکستان پہنچیں۔

عمران خان نے کہا کہ یہ آج اپنے آنکھوں سے دیکھیں گے ملک کی تاریخ کا آج سب سے بڑا جلسہ ہوگا، عوام گھروں سے نکلیں گے ، یہ ہم پر ظلم کررہے ہیں اور تحریک انصاف کو کچلنے کا ہر حربہ استعمال کررہے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جو قوم بڑی شان سے آزاد ہوئی تھی انہوں نے اس آزادی کو بالکل ختم کردیا ہے، ہمارے لوگوں اغواء کررہے ہیں، ہم پر جو ظلم و تشدد ہورہا ہے جیسے یہ مقبوضہ کشمیر یا فلسطین ہے، یہ جو بھی حربہ استعال کریں گے اس کا آج ردعمل آئے گا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ہم دلدل میں پھنس رہے ہیں، لوگ آٹے کی لائنوں میں مررہے ہیں، اج لوگوں کو بتائیں گے کہ کس طرح ملک کو دلدل سے نکالیں گے۔

انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ ظلم ہورہا ہے، لیکن یہ حقیقی آزادی کی جنگ و جہاد ہے جس میں قربانیاں دینی پڑیں گی، میں بھی تیار ہوں، ہم کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے، خوف کی زنجیریں توڑنی ہیں۔

Related Articles

Back to top button