پاکستانی خبریں

جو 30 اپریل کو الیکشن نہیں کروا رہے وه 8 اکتوبر کو بھی نہیں کروائیں گے: شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ جو 30 اپریل کو الیکشن نہیں کروا رہے وه 8 اکتوبر کو بھی الیکشن نہیں کروائیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم توہین عدالت کے شکنجے میں آسکتے ہیں اور 90 دن میں نگران حکومت خود بخود ختم ہو جائے گی حکومت نے مختلف اداروں سے سروے کرائے ہیں جس میں عمران خان کی سیاسی مقبولیت الیکشن کے التواء کا باعث بن گئی ہے جو 30 اپریل کو الیکشن نہیں کروا رہے وه 8 اکتوبر کو بھی الیکشن نہیں کروائیں گے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے تمام ریکارڈتوڑ ڈالے ہیں تقریباً50فیصد پر پہنچ گئی ہے، 13 پارٹیوں کا سیاسی جنازہ دھوم سے نکلےگا دنیا ک پاکستان کی فکر ہے ہم 10 کلوآٹے کے فوٹو کی کمپنی کی مشہوری کے لیےلگے ہوئےہیں۔ IMF کی کوئی یقین دہانی نہیں اور ملک معاشی تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے سارا بوجھ عدلیہ کے کندھوں پرپڑگیاہے۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ گرینڈ مذاکرات کا جھانسہ دیا جارہا ہے اور کارکنوں کوگھروں سےاٹھایا جارہا ہے، مینار پاکستان جانے والےراستے بند کیےجا رہے ہیں کل تک نون لیگ کے وزرا کہتے تھے صوبائی اسمبلیاں توڑیں الیکشن کروادیں گے اب کہتے ہیں اکتوبرکی بھی ضمانت نہیں کیونکہ شکست ان کا مقدر ہے، آج مینار پاکستان جلسے میں شرکت کروں گا۔

Related Articles

Back to top button