پاکستانی خبریں

قائداعظم یونیورسٹی: تصادم میں ملوث 79 طلبہ کو نکال دیا

قائداعظم یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں میں تصادم کیخلاف کارروائی جاری ہے۔ انتظامیہ نے تصادم میں ملوث 79 طالب علموں کو یونیورسٹی سے نکال دیا اور ان کی ڈگریاں بھی منسوخ کر دی گئیں۔

رجسٹرار کا کہنا ہے کہ جامعہ میں قانون کو ہاتھ میں لینے، تعلیمی سرگرمیاں متاثر کرنے اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر طلباء کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

واضح رہے گزشتہ دنوں وفاقی دارالحکومت میں قائداعظم یونیورسٹی میں دوطلبہ گروپوں میں خوفناک تصادم میں چھ سے زائد طالب علم زخمی ہوگئے تھے جبکہ ایس ایچ اوتھانہ کوہسار عدیل شوکت بھی طلباء گروپوں کے تصادم میں زخمی ہوئے۔

Related Articles

Back to top button