ملک کے حالات سنگین ہوتے جا رہے ہیں، الیکشن ہی واحد حل ہے: شیخ رشید

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی پارٹیاں اپنے اپنے انتخابی نشان پرالیکشن لڑنے جارہی ہیں۔ یہ ذہنی طور پر شکست تسلیم کرچکے ہیں اور الیکشن میں رکاوٹ پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ کل عمران خان لاہورمیں اپنی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے میں بھی ان کے ہمراہ ہونگے ملک الیکشن کی طرف جا رہا ہے ہوسکتا ہے صوبے اور مرکز کے الیکشن اکٹھے ہوجائیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ کے پی کے گورنر کو فضل الرحمن کی رشتہ داری سے زیادہ آئین اور قانون کی طرف دیکھنا ہوگا۔ سپریم کورٹ نے واضح طور پرالیکشن کمیشن اور kpk گورنر کو الیکشن تاریخ دینے کا کہا ہے،عمران خان کی گرفتاری سیاسی طور پر اسے مزید مضبوط اورمقبول بنادے گی۔
پی ڈی ایم کی پارٹیاں اپنےاپنےانتخابی نشان پرالیکشن لڑنےجارہی ہیں۔یہ ذہنی طورپرشکست تسلیم کرچکےہیں اورالیکشن میں رکاوٹ پیداکرناچاہتے ہیں۔کل عمران خان لاہورمیں اپنی انتخابی مہم کاآغاز کریں گےمیں بھی ان کےہمراہ ہونگاملک الیکشن کی طرف جارہاہےہوسکتاہے صوبےاورمرکز کےالیکشن اکٹھےہوجائیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 7, 2023