پاکستانی خبریں

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔

لاہور میں دونوں رہنماؤں کے خلاف فتنہ انگیزی اور اشتعال انگیز تقریر کے الزام میں مقدمہ سب انسپکٹر وسیم کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

مقدمے کی ایف آئی آر کے مطابق شاہ محمود اور فواد چوہدری نے زمان پارک میں پریس کانفرنس کی جس کے باعث کینال روڈ بلاک ہوگئی، ایف آئی آر کے مطابق فواد چوہدری نے فتنہ انگیز اور اشتعال انگیز تقریر کی۔

ایف آئی آر کے مطابق فواد چوہدری نے عوام کو حکومت پاکستان کے ریاستی اداروں کے خلاف اکسایا اور شارع عام پر آمد و رفت میں خلل ڈال کر جرم کا ارتکاب کیا۔

مقدمے میں روڈ بلاک، دھمکیوں، اشتعال انگیز تقاریر سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق فواد چوہدری نے ریاستی اداروں پر قتل کی منصوبہ بندی کا بھی الزام لگایا۔

Related Articles

Back to top button