پی ڈی ایم کے نزدیک ملک کا مسئلہ مہنگائی نہیں بلکہ عمران خان کی گرفتاری ہے: شیخ رشید

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان پرجو پابندی لگائی گئی اوراسکی گرفتاری کیلئے جو پولیس بھیجی گئی اس سے معلوم ہوتا ہے PDM کے نزدیک اس ملک کا مسئلہ مہنگائی اورمعاشی تباہی نہیں بلکہ عمران خان کی گرفتاری اور پابندی ہے۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ نوازشریف مہنگے سٹوروں کے چکر لگا رہا ہے غریب سستے بازار میں دھکے کھارہا ہے۔
شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ الیکشن شیڈول بھی اس ہفتے آجائے گا۔
عمران خان پرجو پابندی لگائی گئی اوراسکی گرفتاری کیلئےجو پولیس بھیجی گئی اس سےمعلوم ہوتاہےPDMکےنزدیک اس ملک کامسئلہ مہنگائی اورمعاشی تباہی نہیں بلکہ عمران خان کی گرفتاری اورپابندی ہےنوازشریف مہنگےسٹوروں کےچکرلگارہاہےغریب سستےبازار میں دھکےکھارہا ہے۔الیکشن شیڈول بھی اس ہفتے آجائےگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 6, 2023